میرٹ پر تعیناتیوں کے بہترین ثمرات سامنے آئیں گے :ترجمان پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن

لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کے ترجمان سید سہیل بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا قومی اداروں میں میرٹ پر تعیناتی کا حکومتی وژن جس شفافیت کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اس کے بہترین ثمرات سامنے آکر رہیں گے۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم نے پی ٹی وی کے چیئرمین ارشد خان،منیجنگ ڈائریکٹر عامر منظور اور پی ٹی وی بورڈ کے اراکین کی میرٹ پر جو تقرریاں کی ہیں ان کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔پی ٹی وی کے چیئرمین ارشد خان، منیجنگ ڈائریکٹر عامر منظور اور پی ٹی وی بورڈ قومی ادارے کو ترقی کی جانب گامزن کرنے اور مالی اعتبار سے مضبوط بنانے کے لیے رات دن کوشاں ہیں اور بہت جلد بہترین بزنس پلان پر عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن