مودی کو ایک اور خفت کا سامنا، کانگریس کا ٹرمپ کے عشائیے میں شرکت سے انکار

Feb 25, 2020 | 09:00

ویب ڈیسک
مودی کو ایک اور خفت کا سامنا، کانگریس کا ٹرمپ کے عشائیے میں شرکت سے انکار
مودی کو ایک اور خفت کا سامنا، کانگریس کا ٹرمپ کے عشائیے میں شرکت سے انکار

نئی دہلی:  بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے دورے کے دوران ایک اور خفت کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپوزیشن کی بڑی جماعت کانگریس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعزاز میں عشائیے میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے عشائیے میں جانے سے انکار کر دیا ہے جبکہ کانگرنیس کی صدر سونیا گاندھی نے دیگر رہنماؤں کو بھی عشائیے میں جانے سے روک دیا ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آمد سے قبل نئی دہلی میں جھڑپیں ہوئیں جس کے باعث ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 24 گھنٹوں کے بعد دوسری بار دہلی میں جھڑپیں ہوئیں، بی جے پی کے انتہا پسندوں نے شہریت بل کے خلاف احتجاج کرتی عوام پر دھاوا بول دیا جبکہ دہلی میں پتھراؤ کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے پولیس افسر کا نام رتن لال ہے جو پولیس میں ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر کام کر رہا تھا، پتھراؤ کے دوران متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والوں میں ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) امت شرما بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انتہا پسندوں نے مسلم اکثریتی علاقے جعفر آباد اور موج پور میں گھروں کو بھی نذر آتش کیا گیا۔ دہلی کے علاقے موج پور، چاند باغ، کردمپوری، دلیاپور کے علاقوں میں حالات کشیدہ ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز موج پور کے علاقوں میں مسلم خواتین نے شہریت بل کے خلاف دھرنا دیا تھا، بی جے پی کا مقامی رہنما انتہا پسندوں کے ساتھ دھرنا ختم کرنے آیا، دھرنے پر پتھراؤ بھی کیا گیا۔

مزیدخبریں