ہم امریکہ اورافغان طالبان کے درمیان معاہدہ طے پانے سے متعلق اطلاعات کا خیرمقدم کرتے ہیں:چین

چین نے یقین ظاہر کیاہے کہ امریکہ اورطالبان کے درمیان امن معاہدے سے افغانستان میں غیرملکی افواج کے خوش اسلوبی سے انخلاء کی راہ ہموارہوگی۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان Zhao Lijian نے بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ ہم امریکہ اورافغان طالبان کے درمیان جلد ایک معاہدہ طے پانے سے متعلق اطلاعات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں توقع ہے کہ افغان مسئلے کے سیاسی حل کی راہ ہموارکرنے کے لئے اس معاہدے پرخوش اسلوبی سے عمل درآمدہوگا۔انہوں نے افغانستان میں امن اورمصالحت کے لئے افغان قیادت میںوسیع تراورجامع عمل کیلئے چین کی ٹھوس حمایت کااعادہ کیا۔
 

ای پیپر دی نیشن