حوثی ملیشیا نے الحدیدہ میں شہریوں کے مکانات فوجی چھائونی میں بدل ڈالے

یمن کے حوثی ملیشیا کی طرف سے الحدیدہ گورنری میں الدریھمی شہر میں شہریوں کے گھروں کو فوجی چھائونی میں تبدیل کردیا گیا۔

 ڈرون کے ذریعے بنائی گئی ایک ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حوثی ملیشیا نے الدریھمی شہر میں عام شہریوں کےگھروں کو فوجی چھائونی میں تبدیل کررکھا ہے۔

یمن کے مغربی ساحل کے محاذ پر متعین جوائنٹ فورسز کی مانیٹرنگ ٹیم کی طرف سے گذشتہ روز ایک فوٹیج جاری کی گئی ہے جس میں حوثی ملیشیا کے جنگجوئوں کو شہریوں کےگھروں میں داخل ہوتے، توڑپھوڑ کرتے اور شہریوں کو ہراساں کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ حوثی ملیشیا کےجنگجو نہ صرف گھروں میں گھس گئے بلکہ انہوں نے اس علاقے میں دفاعی خندقیں کھودنا بھی شروع کر دیں اور شہری آبادی کو ڈھال کے طور پر استعمال کرنے لگے ہیں۔
 

ای پیپر دی نیشن