اسرائیل کے پر سیکیوٹر جنرل اورحکومت کے آئینی مشیر افیحائی منڈل بلیٹ نے اپوزیشن لیڈر اور بلیو۔ وائٹ کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ بینی گینٹزاور ان کی ملکیتی کمپنی ہمیماد۔ ہحمیشی میں ہونے والی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔ یہ تحقیقات آئندہ ماہ مارچ میں ہونے والے کنیسٹ کے انتخابات کے بعد کی جائیں گی۔عبرانی اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سابق فوجی سربراہ کی ملکیتی سائبرکمپنی نے پولیس کے ساتھ چار ارب شیکل کی مالیت کے پروجیکٹ کا معاہدہ کیا تھا تاہم بعد ازاں یہ ٹینڈر منسوخ کردیا گیا۔اسرائیلی جوڈیشل حکام کا کہنا ہے کہ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ بینی گینٹز کی سائبر کمپنی ڈائریکٹر کرپشن میں ملوث ہیں اور ان کے حوالے سے اسٹیٹ کنٹرول کے پاس اہم معلومات ہیں۔عبرانی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بینی گینٹز کی کمپنی کی مبینہ کرپشن کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں تاہم اس کی تحقیقات جاری ہیں۔