واشنگٹن: امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ جنوبی ایشیا میں کشیدگی میں کمی اور استحکام کے لیے پر امید ہیں۔امریکا کی نائب معاون وزیرخارجہ برائے جنوب وسطی ایشیا ایلس ویلز نے کہا ہے کہ پاکستان کےساتھ بڑی پیشرفت کے آثار نظر آنا شروع ہوگئے ہیں، پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا جنوبی ایشیا میں کشیدگی میں کمی، استحکام اور ہم آہنگی کیلئے پر امید ہیں۔