کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں سالانہ سگار میلے کا آغاز

 کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں سالانہ سگار میلے کا آغازکر دیا گیا ۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں دنیا بھر کے شائقین کے لئے سگار سالانہ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں سگار کے منفرد سٹالز سجائے گئے ہیں جو غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہیں ۔ سگار میلے میں ہزاروں ڈالر کے نایاب سگار نیلامی کے لئے پیش کئے جارہے ہیں۔ سگار میلے کا مقصد لوگوں کو مختلف کمپنیوں کے نایاب سگاروں کے اقسام کے بارے میں آگاہی کرانا ہے۔ سگار کے میلے میں شرکت کے لئے مقامی لوگوں کے علاوہ غیر ملکی سیاح بھی شرکت کر رہے ہیں ۔ سگار میلے میں ملک کے نامور فنکار اور رقاص دلفریب دھنوں پر شاندار رقص اور فن کا مظاہرہ کر کے حاضرین کو محظوظ کر رہے ہیں۔ میلے میں سیاحوں کی دلچسپی کے لئے کھانے پینے کی اشیاءکے بھی سٹالز لگائے گئے ہیں۔واضح رہے کہ کیوبا کی معروف برآمدات میں سے ایک پریمیئم سگار ہے۔

ای پیپر دی نیشن