فلم ساز شرمین عبید چنائے کی ہوم 1947سلسلے کی پانچویں فلم خاموش یادیں جاری کر دی گئی ہے۔ دو مرتبہ اکیڈمی ایوارڈ یافتہ فلمساز اور صحافی شرمین عبید چنائے نے گذشتہ سال مختصر سیریز بیلا کے ساتھ ویب سیریز ہوم 1947 کا آغاز کیا تھا، جس کی ہدایتکاری لال کبوتر شہرت کے ایوارڈ یافتہ ہدایتکار کمال خان نے کی تھی۔ فلم کی کہانی 1947 میں لوگوں کی ہجرت پر مبنی ہے، فلم7سیریز پر مشتمل ہوگی، اب انہوں نے اس سلسلے کی پانچویں فلمخاموش یادیںجاری کر دی ہے جو کہ خواتین پر مبنی ہے۔ اس سے قبل اس سریز کی چار فلم بیلا ، گھوسٹ آف دی پاسٹ ، زمین اور مڈ نائٹ فیوری یوٹیوب پر آپلوڈ کی گئی تھی ۔ یہ سیریز ان لاکھوں افراد کی زندگیوں اور کہانیوں سے متعلق ہے جو 1947 میں دو نئی آزاد ریاستوں ہندوستان اور پاکستان کی تشکیل کے دوران بے گھر ہوئے تھے۔
شرمین عبید چنائے کی فلم ہوم1947 کا پانچواں حصہ"خاموش یادیں"جاری
Feb 25, 2020 | 13:36