تھرپارکر : خودکشی کے واقعے رک نہ سکے، دودن میں دوواقعات رونما

 تھرپارکر میں خودکشی کے واقعے رک نہ سکے، ہر آئے دن واقعوں میں اضافعہ بڑھتا جا رہا ہے، گذشتہ رات سے اب تک دو واقعے سامنے آئے ہیں اور کسی بھی واقع کی مکمل تفتیش نہ ہو سکی، تھرپارکر میں میں مختلف اسباب کی وجہ سے خودکشی کہ واقع روز کا معمول بن چکا ہے، اب تک کسی بھی واقع کی مکمل تفتیش نہ ہو سکی ہے اور نہ ہی واقعات کو روکنے کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں، صرف بند کمروں میں میٹنگ، سیمینار اور اظہار افسوس کہ علاوہ کچھ نہ ہوسکا۔ گذشتہ رات کراچی میں مزدوری کرنے والا تھرپارکر کہ گاوں مٹھڑیو کا رہواسی نوجوان راول ولد چیتن میگہواڑ نے پنکھے میں لٹک کر خودکشی کر لی اور تھرپارکر تحصیل ننگرپارکر کہ گاوں سوراچند میں شادی شدہ عورت 24 سالہ پاروتی زوجہ سوبھو کولہی نے گھریلو تنازعہ پر گھر کے اندر لٹک کر خودکشی کرلی۔ دونوں کی پولیس کارروائی مکمل ہونے کہ بعد لاش ورثا ءکے حوالے کیے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اصل سبب معلوم نہ ہو سکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن