جاپان کی فضائی کمپنی اینا نے امریکی طیارہ ساز بوئنگ سے 20 نئے 787-10 اور 787-9 طیارے خریدنے کا اعلان کردیا۔کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ نئے بوئنگ طیارے 2022 ءسے 2025 ءکے عرصے میں اس کے بیڑے میں شامل کیے جائیں گے، ان میں سے 11 787-10 طیارے مقامی روٹس پر استعمال کے لیے جبکہ 787-9 قسم کے 9 طیارے بین الاقوامی روٹس پر چلائے جائیں گے، تاہم کمپنی نے ان طیاروں کے طے پانے والے نرخوں بارے کچھ نہیں بتایا۔
جاپانی فضائی کمپنی اینا کا بوئنگ سے 20 نئے 787-10 اور 787-9 طیارے خریدنے کا اعلان
Feb 25, 2020 | 16:14