بینکوں نےحج درخواستوں کی وصولی کاعمل شروع کردیا

Feb 25, 2020 | 16:36

ویب ڈیسک

بینکوں کی تمام نامزد شاخوں نے حج درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع کردیاہے۔

 وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق  سرکاری سکیم کے تحت بینک آئندہ ماہ کی چھ تاریخ تک حج درخواستیں وصول کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ بینک ہفتے اوراتوارکوبھی درخواستیں وصول کریں گے۔ ترجمان نے کہاکہ حج درخواستوں کوکمپیوٹرائزڈ اور آسان بنادیاگیاہے۔

مزیدخبریں