غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت مستحقین کا انتخاب شفاف انداز میں کیا جائیگا۔
انہوں نے ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں شفافیت تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے غریبوں اور معاشرے کے محروم طبقات کی بہتری کیلئے محققین اور نجی تنظیموں کو آگے بڑھ کر حکومت سے تعاون کیلئے بھی مدعو کیا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ احساس پروگرام جلد معاشرے کے مستحق طبقات کو غربت سے نکالے گا۔
غربت کے خاتمے کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہا ہے کہ ملک کے تئیس پسماندہ اضلاع کی375 یونین کونسلوں میں احساس آمدن پروگرام کا آغاز کیا جارہا ہے۔