مقبو ضہ کشمیر :انٹرنیٹ سروسز پر پابندی برقرار،پلوامہ میں ایک اور نو جوان گرفتار

مقبو ضہ کشمیر میں انٹرنیٹ سروسز پر 4مارچ تک پابندی برقرار رہے گی ۔ کشمیر میڈیا ذرا ئع کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی انتظامیہ کے ایک حکمنامے کے مطابق مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں انٹرنیٹ خدمات پر عائد پابندی 4مارچ تک برقرار رہے گی۔ وادی میں 5 مہینے سے زائد عرصے تک انٹرنیٹ خدمات معطل رکھنے کے بعد انتظامیہ نے جنوری مہینے کی 24 تاریخ کو 2 جی موبائل انٹرنیٹ بحال کیا تھا۔دوسری جا نب مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں قا بض بھارتی سکیورٹی فورسز نے پیر کورات دیر گئے سرچ آپریشن کے دوران ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔نام نہاد سرچ آ پریشن کے دوران قا بض سکیورٹی فورسز نے پلوامہ کے مختلف علاقے کو محاصرے میں لیا تھا اور تلاشی مہم شروع کی اور ایک نو جوان کو گرفتار کر لیا ، گرفتار نوجوان کا نام زاہد بتایا گیا ہے تاہم سرکاری طور پر شناخت ابھی تک نہیں ہوئی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن