پاکستان علاقائی امن واستحکام کے فروغ کیلئے اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گا۔ شیریں مزاری

Feb 25, 2020 | 22:54

ویب ڈیسک

انسانی حقوق کی وزیرڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کے خاتمے اور علاقائی امن واستحکام کے فروغ کیلئے اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گا۔

منگل کے روز جینوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 43ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوؤں، سکھوں اور میسحوں سمیت پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔

ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز بے گناہ کشمیری عوام کو ان کے بنیادی انسانی حقوق سے محروم کررہی ہیں۔

مزیدخبریں