حکومت پنجاب صوبے کی ثقافت اور زبان کی ترقی کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے: وزیر ثقافت خیال احمد کاسترو ن

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر (پِلاک)، محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کے زیر اہتمام پنجابی زبان، فن و ثقافت کی ترقی کے موضوع پر وزیر ثقافت پنجاب خیال احمد کاسترو کی سربراہی میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں مدثر اقبال بٹ، بابا نجمی، پروین ملک، اقبال قیصر، ڈاکٹر جمیل احمد پال، احمد رضا پنجابی، نعیم طاہر، اسلم کمال، راشد محمود، ڈاکٹر اعجاز احمد اور شعیب احمد نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر ثقافت خیال احمد کاسترو نے گفتگو کرتے ہوئے پِلاک کی پنجابی زبان و ثقافت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کی تعریف کی۔ انہوں نے اجلاس میں شریک تمام دانشوروں کو یقین دلایا کہ وہ پنجابی زبان کو پرائمری سطح پر بطورِ لازمی مضمون لاگو کروانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب صوبے کی ثقافت اور زبان کی ترقی کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے میرے دفتر کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں اور وہ بطور عوامی نمائندہ تمام فنکاروں، ادیبوں اور دانشوروں کے لیے ہر وقت حاضر ہوں۔

ای پیپر دی نیشن