لیاقت پور(نمائندہ نوائے وقت)تحصیل لیاقت پور کے علاقہ عباسیہ کی سونا اگلتی اراضی بنجر ہونے لگی، 75 کروڑ روپے خرچ ہونے کے باوجود سیم نالہ مکمل نہ ہو سکا 100 سے زیادہ چکوک کے زمیندار اور کاشتکار معاشی بدحالی کا شکار، حکومت نے فوری نوٹس نہ لیا تو سڑکیں بلاک کرکے احتجاج کریں گے ارشاد امین گجر، وحید ارشد چوہدری، مرتضیٰ چوہدری اور نور احمد گجر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 13 سال گزرنے کے باوجود مذکورہ سیم نالہ مکمل نہ ہوسکا۔ انہوں نے حلقہ کے منتخب حکومتی رکن صوبائی اسمبلی چوہدری مسعود احمد سے مطالبہ کیا کہ اگر وہ سیم نالہ کا ادھورا منصوبہ مکمل نہیں کروا سکتے تو اسمبلی کی رکنیت سے احتجاجاً استعفیٰ دے دیں۔