بہاول پور( نمائند ہ خصوصی ) شہریوںکو مہنگے داموں انڈے فروخت کرنے کی وجہ سامنے اگئی، ایگز ایسوسی ایشن نے بھانڈا پھوڑ دیا، ڈیلر ایسوسی ایشن پنجاب کے نام پر بہاول پور ڈیلر ایسوسی ایشن نے مارکیٹ کمیٹی کو بلیک میل کرکے ساری سردیاں عوام کو انڈہ مہنگا فروخت کیا۔ان خیالات کا اظہار ایگز ایسوسی ایشن بہاول پور کے عہداروں کی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔صدر پنجاب وائلڈ لائف بریڈر ایسوسی ایشن بہاول پور امیر ملک نے کہا کہ بہاول پور ڈیلر ایگز ایسوسی ایشن جو کہ ایک مافیا بن چکی ہے۔