شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)کار ڈیلرز ایسوسی ایشن اینڈ شورومز مالکان پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن شیخوپورہ کی طرف سے عائد کئے جانیوالے ظالمانہ ٹیکسوں کے حوالے سے دونو ں فریقین کے مابین معاملات طے پاگئے جس کے بعد کار ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران و ارکان نے چھ ماہ سے جاری علامتی بھوک ہڑتال ختم کردی ، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے ایک سال قبل 50سے زائد گاڑیوں کی خرید و فروخت پر پروفیشنل ٹیکس کی مد میں فی موٹر شاپ 30ہزار روپے سالانہ ٹیکس عائد کرنے کے نوٹس جاری کئے تھے جس پر کار ڈیلرز ایسوسی ایشن اینڈ شورومز مالکان نے احتجاج کیا اور علامتی بھوک ہڑتال کررکھی تھی جس پر ڈسٹرکٹ آفیسر ایکسائز ناظم حسن ، انسپکٹران محمد ریاض، محمد رضوان ، ملک شہزاد اور کار ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری عبدالستار طاہر ورک ، چوہدری اکبر دھاریوال اور میاں شہزاد انور کے مابین ہونے والے مذاکرات کامیاب ہوگئے ، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے 30ہزار روپے سالانہ پروفیشنل ٹیکس فی کس شوروم کی بجائے 15 ہزار روپے سالانہ کردیا ۔