نوسر بازایک پلاٹ چارافراد کو فروخت کرکے رقم ہتھیا کر رفو چکر ہوگیا

Feb 25, 2021

احمدپورشرقیہ (نامہ نگار)احمدپورشرقیہ کے غلام شبیر نے  بتایا کہ محمد شریف ولد حضور بخش عرف کالا نے اڈہ فیض واہ روڈ پر کمرشل پلاٹ برقبہ 01کنال کا موقعہ دکھا کر سوداطے کیا اور پندرہ لاکھ روپے لے گیا اس سلسلہ میں جب میں نے پڑتال کی تو پتہ چلا کہ محمد شریف عرف کالا نوسر باز ہے اور اس نے اسی پلاٹ کا سودا غلام قادر، مقصود احمد کھرل اور محمد ظفر نامی افراد سے بھی کیا انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب، انٹی کرپشن حکام ،کمشنر بہاولپور اور دیگر اعلیٰ حکام سے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزیدخبریں