گھوٹکی ،میرپور ماتھیلو ( نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر گھوٹکی محمد عثمان عبداللہ کی زیر صدارت سپورٹس گراؤنڈز تعمیر کرنے کے سلسلے میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں مختیارکار میرپور ماتھیلو سید شہباز علی شاہ ، مختیار کار ڈہرکی اشرف علی پتافی ودیگرنے شرکت کی. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت سندھ نے ضلع گھوٹکی کے نوجوانوں کو تفریح کا ماحول فراہم کرنے کے لئے پانچ اسپورٹس گراؤنڈ منظور کئے ہیں تاہم ضلعی انتظامیہ کی خواہش ہے کہ جس شہر میں پہلے سے گرائونڈ موجود ہے اسے مزید سہولتیں دیکر بہتر بنایا جائے اس سلسلے میں تفصیلی رپورٹ فراہم کریں ۔