مارکیٹوں میں کاروبارکیلئے سازگار ماحول بنایا جائے:یاسین ڈوگر

سرگودھا (نمائندہ خصوصی) تاجر رہنما یاسین ڈوگر کا کہنا ہے کہ حکومت تاجروں کی آواز سنے ،بازاروں ،مارکیٹوں میں کاروبارکیلئے سازگار ماحول بنایا جائے۔ تاجروں کو عدم تحفظ کے بجائے اعتماد اور مشکل وقت بحرانی صورت حال میں سہارا دیا جائے، تاجروں کے ساتھ ناروا سلوک اور امتیازی رویئے استوار رکھنے کی روایت کو ختم کیا جائے۔ دنیا کی تیز رفتار ترقی کا مقابلہ کرنے کیلئے بزنس سیکٹر کے فعال اور موثر کردار کو مسائل سے نجات دلا کر مضبوط بنایا جائے، ٹریڈنگ اور ٹریڈر کو سبسڈیز اور آسانی ملکی معاشی مشکلات کے سفر کو آسانیوں اور خوشحالی میں بدل دے گی، حکومت بروقت عوامی فلاح اور معاشی بقا کیلئے فیصلے لے تاکہ قوم بحرانی کیفیت سے باہر نکل سکے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ تاجروں کے ساتھ ناروا سلوک اور امتیازی رویئے استوار رکھنے کی روایت کو ختم کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن