کاٹن مارکیٹ میں روئی کے بھا ئومیں ہوشربا اضافہ

Feb 25, 2021

کراچی (کامرس رپورٹر)روئی کے بھا ئومیں ہوشربا اضافہ، فی من بھائو 12000 روپے  11سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کا اسپاٹ ریٹ فی من 11700 روپے پاکستان کی روئی کی تاریخ کے اسپاٹ ریٹ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ ملک میں کپاس کی پیداوار میں تشویشناک حد تک کمی اور بین الاقوامی کاٹن مارکیٹوں میں ہوشربا اضافہ رہا نیویارک کاٹن کے وعدے کا بھا ئوگزشتہ 15 روز میں فی پائونڈ 84 امریکن سینٹ کے نسبت 10 امریکن سینٹ کے اضافہ کے ساتھ 94 امریکن سینٹ کی گزشتہ کئی سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔بیرون ممالک سے کپاس کی تقریبا 80 لاکھ گانٹھیں درآمد کرنی پڑے گی جس کی مالیت بنولہ، تیل اور کھل وغیرہ کی قیمتوں کو ملاتے ہوئے تقریبا 4 ارب ڈالر کی ہو جائے گی پہلے ہی ملک کی مالی حالت دیگر گو ہے۔نسیم عثمان نے بتایا کہ کپاس کی آئندہ سیزن کی پیداوار بڑھانے کیلئے حکومت کی جانب سے کوئی موثر حکمت عملی سامنے نہیں آرہی یہ افسوسناک بات ہے۔

مزیدخبریں