معین خان کا نیا گانا ''پیسے دی دیوانی'' جلد آ رہا ہے

Feb 25, 2021

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر ) معروف پاکستانی گلوکار معین خان کا نیا گانا ’’ پیسے کی دیوانی‘‘ جلد سامنے آ رہا ہے جو Beyond ریکارڈز کے ذریعہ پیش کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ معین خان نے 12 سال کی عمر میں گائیکی شروع کی اور 2012 میں پیشہ ورانہ طور پر میوزک کی دنیا میں قدم رکھا۔ ریکارڈ آن اسٹوڈیو دوحہ قطر کے تعاون سے موسیقی کے مختلف پروجیکٹس پر کام کیا ۔ 2014 میں ان کا پہلا ڈیبیو ٹریک ’’بے خبر‘‘ سامنے آیا جسے میوزک انڈسٹری میں بہت سراہا گیا۔ دوسرا گانا 2015 میں ’’ سُر کوئی‘‘ کے نام سے مارکیٹ میں آیا جسے پاکستان کے سرخیل میوزک پروڈیوسر ''علی مصطفی'' نے تیار کیا تھا، اس گانے کی ہدایتکاری عدنان قندھار نے کی  جسے ہندوستان کی زی میوزک کمپنی نے جاری کیا۔ پرستار ان کے نئے گانے سے بہت سی امیدیں وابستہ کر رہے ہیں۔ 

مزیدخبریں