سٹاک مارکیٹ میں مندے کا تسلسل جاری، 4 حدیں گرگئیں

لاہور (کامرس ڈیسک) سٹاک مارکیٹ میں شدید مندا ریکارڈ کیا گیا ۔جس کے باعث انڈیکس 366 پوائنٹس کم ہوا۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز  پر تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 45ہزار 887کی سطح تک پہنچ گیا تاہم غیر یقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کاروں نے انتظار کروپالیسی کو اپنائے رکھا  اور مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای 100انڈیکس 366 پوائنٹس کی کمی سے 4 حدیں گر گئیں، گرنے والی حدوں میں 45700، 45600، 45500، 45400 شامل ہیں ۔مارکیٹ 45ہزار362 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوئی ۔کاروبارمیں 0.8 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی اور 28 کروڑ 8 لاکھ 17 ہزار 29 شیئرز کا لین دین ہوا جبکہ حصص کی مالیت 70 ارب روپے سے زائد کمی ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن