مودی کے دورہ پر آج یوم سیاہ، جعلی مقابلے میں 4 نوجوان شہید

سرینگر (کے پی آئی) بھارت کے غیرقانونی قبضے والے جموں وکشمیر میںقابض بھارتی فوجیوں نے جنوبی کشمیر کے کئی اضلاع کو محاصرے میں لیکر تلاشی کی پرتشدد کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان جعلی مقابلے میں چار کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ اسلام آباد سے ایک لاپتہ نوجوان کی نعش برآمد کی گئی۔ علاقہ کی طرف جانے والے سبھی داخلی و خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا۔ علاقے میں انٹرنیٹ سروس کو بھی بندکر دیا گیا۔ فوجیوں نے شوپیاں اور پلوامہ اضلاع کے کئی علاقوں کو بھی محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کر دیا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی آمدکے موقع پر (آج) جمعرات کو وادی میں یومِ سیاہ منایا جائے گا۔ سری نگر سمیت کئی علاقوں میں مودی کے دورے کی مخالفت والے پوسٹرز لگ گئے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کا وادی کے ہر کونے میں سیاہ پرچم بھی لگانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ دوسری جانب قابض بھارتی فوج نے چھاپوں اور محاصروں میں اضافہ کر دیا۔ اکھنور سیکٹر میں فوج کی فائرنگ رینج میں تربیتی مشق کے دوران حادثاتی واقعہ میں ایک سپاہی ہلاک جبکہ 2 دیگر زخمی ہوئے۔ ہلاک ہونے والے  اہلکار کی شناخت آرٹلری رجمنٹ کے سپاہی سیان گوش کے طور پر ہوئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...