نیو یارک (آئی این پی )اقوام متحدہ نے توانائی کیلئے عالمی چیمپئنز کا اعلان کر دیا، پاکستان 21رکن ممالک کیساتھ عالمی سطح پر توانائی چیمپئن قرار دیا گیا،عالمی توانائی چیمپئنز میں پاکستان کیساتھ چین، برازیل، کولمبیا، ڈنمارک، ڈومینیکن ریپبلک شامل ہیں، اسکے علاوہ جرمنی، جاپان، کینیا، ملاوی، موریشیس، مراکش، نارو، ہالینڈ، نائجیریا، پانامہ بھی عالمی چیمپئن میں شامل ہیں، روس، سپین، متحدہ عرب امارات، برطانیہ بھی عالمی توانائی چیمپئن قرار پائے ہیں۔عالمی میڈیا کے مطابق پاکستان سمیت 21ممالک 2030 تک شفاف توانائی، دیرپا ترقیاتی ہدف کے حصول کیلئے آگاہی مہم کا حصہ ہیں، چیمپئن ممالک 2050 تک کاربن اخراج کو ختم کرنے کے اولین مقصد کے حصول میں بھی مددگار ہوں گے،اقوام متحدہ کے عالمی توانائی چیمپئنز پانچ اہم نکات پر توجہ مرکوز کریں گے۔