اسلام آ باد (نمائندہ خصوصی ) ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان سے متعلق رپورٹ کا جائزہ لیا گیا، پاکستان نے تمام 27 اہداف پر عملدرآمد اور پیش رفت سے آگاہ کیا، ایشیا پیسفک گروپ پاکستان سے متعلق فیصلہ (آج) جمعرات کو سنائے گا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف اجلاس میں ارکان کی جانب سے پاکستان کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ بھارت ایشیا پیسیفک گروپ میں پاکستان کے خلاف بھرپور پروپیگنڈا میں مصروف ہے، پاکستان کی رپورٹ کی مخالفت کیلئے بھارتی لابی پوری طرح متحرک ہو گئی۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا میں بھی پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا جاری رکھے ہوئے ہے اورفیصلہ ہونے سے پہلے ہی گمراہ کن خبریں دے کر اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے، وزارت خزانہ پاکستان اب تک کی کارکردگی سے مطمئن ہے۔