این اے75 کا الیکشن دوبارہ کرایا جائے، پنجاب میں ووٹ چور پکڑ لئے: مریم نواز

وزیرآباد+گوجرانوالہ (نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) آج میں بیگم طلعت کو مبارکباد دینے کے علاوہ اپنے شیروں کو بھی مبارکباد دینے آئی ہوں۔ بدترین دھاندلی کے باوجود وزیر آباد والوں نے نوازشریف کے بیانیہ کو عزت دی۔ ووٹ چوروں کو تھیلے سمیت پکڑنے والوں کو سلام۔ عطا تارڑ ضمنی الیکشن کا ہیرو ہے۔ آٹا چوروں، ووٹ چوروں اور بجلی چوروں کا مقبرہ بنا دیا آپ نے۔ ہر صوبے سے شکست عمران نیازی کا مقدر بنی تو اس نے ڈسکہ کی سیٹ پر ڈاکہ مارنے کی کوشش کی۔ جس نوازشریف کی سیاست ختم کرنے چلے تھے وہ ان کو گھر میں گھس کر مار رہے ہیں۔ نواز شریف اور شہباز شریف کی حکومت نہیں لیکن پنجاب اتنا بھی لاوارث نہیں کہ آپ کو ڈاکے ڈالنے دے۔ پنجاب نے 2018ء کے جعلی الیکشن کا پول بھی کھول دیا۔ مریم کے پاپا ان ووٹ چوروں کو رلائیں گے۔ ان کو شرم بھی نہیں آتی ہر جگہ سے ہارے لیکن دعوے ووٹ بڑھنے کے کر رہے ہیں۔ الیکشن ڈے پر فائرنگ سے خوف پھیلایا۔ پولنگ سلو کروائی لیکن کچھ بھی نہ کر سکے۔ ووٹ چوری اور بکسہ چوری تو سنا تھا لیکن بڑی ترقی کی‘ اب کے عملہ بھی چوری کر لیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے نومنتخب ایم پی اے بیگم طلعت شوکت چیمہ کی رہائشگاہ پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رانا ثناء اللہ، مریم اورنگزیب، سائرہ افضل تارڑ، طلال چوہدری، خرم دستگیر خاں، ڈاکٹر نثار احمد چیمہ، مستنصر علی گوندل ایڈووکیٹ، ناصر محمود اللہ والے، خواجہ شعیب، عامر مشتاق، عمران سنی، اعجاز احمد پرویا، امتیاز اظہر باگڑی، خالد منظور چیمہ، کرنل (ر) وقار انور شیخ، شیخ بلال احمد، میر ماجد علی سالار، عبدالرحمن چوہدری، میر ایاز عامر سمیت دیگر مسلم لیگی قائدین بھی ہمراہ تھے۔ مریم نواز نے کہا کہ یہ نیا پاکستان نہیں بلکہ پرانا پاکستان واپس آ ر ہا ہے۔ بیس پولنگ سٹیشن کا عملہ غائب رہا پھر چودہ گھنٹے بعد پیش ہوا۔ جن پولیس سٹیشن والوں کی گاڑیاں خراب ہوئیں جن کے راستے میں دھند پڑ گئی تھی جب ان کا رزلٹ سامنے آیا تو پولنگ اسی فیصد تک بڑھ گئی۔ تحریک انصاف والے ساری رات لائن بنا کر ووٹ ڈالتے رہے۔ مسلم لیگ (ن) اب شیرنیوں کی جماعت بن گئی۔ شاباش بیگم طلعت شاباش نوشین! مسلم لیگ (ن) مطالبہ کر رہی ہے کہ بیس پولنگ سٹیشن کا نہیں پورے ڈسکہ کا الیکشن دوبارہ کروائیں۔ عمران خان کی چوری پکڑی گئی اب وہ کہتا ہے کہ مجھے مزید بے نقاب مت کرو‘ بیس پولنگ کا الیکشن دوبارہ کروا لو۔ ڈسکہ اور وزیرآباد کل بھی میاں نوازشریف کا تھا آج بھی میاں صاحب کا ہے۔  پنجاب کا معصوم سا وزیراعلیٰ سن لے سب کچھ آپ پر ڈالا جا رہا ہے۔ اس میں عمران خان ووٹ چور پورے کا پورا ملوث ہے۔ الیکشن کمشن سے اپیل کرتی ہوں کہ ذوالفقار ورک جیسے افسران جنہوں نے اپنے خلف سے غداری کی ان کی پیٹیاں اتاری جائیں۔ بائیس کروڑ عوام الیکشن کمیشن کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ وزیرآباد والو لانگ مارچ میں نکلو گے‘ میرا ساتھ دو گے‘ ہاتھ اٹھا کر وعدہ کرو۔ پنجاب والو! اگر بجلی چوری‘ آٹا چوری‘ ووٹ چوری سمیت مہنگائی سے جان چھڑوانا چاہتے ہو تو میرا ساتھ دو۔ چند دنوں کی بات ہے نیازی سے جان چھوٹ جائے گی۔ ضمنی الیکشن میں سختیاں برداشت کرنے والوں کو سلام ۔ ڈاکٹر نثار چیمہ مقامی ایم پی اے کا شکریہ۔ عمران خان نے شکست کے بعد ڈسکہ پر ڈاکہ ڈالا۔ جب تھیلے چرا کر بھاگ رہے تھے تو ہمارے شیروں نے پیچھے سے پکڑا۔ ہر صوبے میں شکست عمران خان کا مقدر بنی ہے۔ پنجاب نے ووٹ چور پکڑ لیے۔ شیرو آپ نے آٹا‘ بجلی اور گیس چوروں کا مقبرہ بنا کر انہیں  دفن کر دیا ہے۔ کیا آپ نے پنجاب  کو اتنا لاوارث سمجھ لیا ہے۔ نواز شریف لندن میں بیٹھا ہے لیکن گھر میں گھس کر مار رہا ہے۔ یہ ووٹ چوروں کے خلاف ریفرنڈم تھا۔ جب پنجابی جاگے جاتے ہیں تو گھر چھوڑ کر آتے ہیں۔ بری طرح ہارنے پر شرم بھی نہیں آتی اور کہتے ہیں ووٹ بڑھ گئے۔ ان چوروں کو رلائیں گے۔ عملہ ہی چوری ہو گیا‘ بڑی ترقی کی ہے۔ کوئی کہتا ہے عینک ٹوٹ گئی۔ کوئی  کہتا ہے دھند بڑی تھی۔ تم نے کیا (ن)  لیگ کو پاگل سمجھ رکھا ہے۔ اگر الیکشن ہوگا تو پورے حلقے میں ہوگا۔ پوچھتی ہوں کیا ڈسکہ چاند پر ہے کہ آتے آتے 14 گھنٹے لگ گئے۔ شہباز شریف کی حکومت نہیں تو کیا پنجاب کو لاوارث سمجھ لیا۔ پاکستان میں تھوڑا انصاف ہوتا تو عدالت مقدمات جھوٹے قرار دیتی۔ ڈسکہ پہلے بھی نواز شریف کا تھا اب بھی رہے گا۔ فراڈ شیٹ کو نواز شریف کیخلاف ثبوت لانے کا کہا گیا۔ ووٹ چوری میں ایجنسیاں بھی ملوث ہیں‘ نام بھی جانتی ہوں۔ بتایا جائے کیا آٹا‘ چینی‘ گیس‘ بجلی سستی ہو گئی ہے؟۔ ہر آنے والا دن انہیں رسوا کر رہا ہے‘ ان کے چہرے سامنے لا رہا ہے۔ ہر آنے والا دن آپ کے لیڈر نواز شریف کو سرخرو کر رہا ہے۔ مریم نواز نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور  چچا زاد بھائی حمزہ شہباز کی ضمانت منظور کئے جانے کا خیر مقدم کیا ہے۔ اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ حمزہ رہا ہوگا تو ہم ایک اور ایک گیارہ ہو جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...