میاں چنوں:  اوباش  چوری کے الزام میں نوجوان کو برہنہ کرکے گھماتے رہے

میاں چنوں (نامہ نگار) اوباشوں نے اپنی عدالت لگالی۔ چوری کے الزام میں 14 سالہ لڑکے کو برہنہ کرکے سر کے بال کاٹ کر منہ کالا کیا اور گلیوں میں گھماتے رہے۔ میاں چنوں تھانہ سٹی کی حدود 131 پندرہ ایل میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جہاں 14 سالہ لڑکے بشارت کو تین ملزمان اکرام، یاسین اپنے نامعلوم ساتھی کے ساتھ  گھر سے بلا کر لے گئے اور گائوں سے باہر لے جا کر سر کے بال مونڈ دیئے۔ برہنہ کیا، منہ اور جسم کالا کر کے تشدد  کرتے ہوئے گلیوں میں گھماتے رہے۔ ملزمان نے سارے واقعہ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل بھی کر دی۔ متاثرہ بشارت کی والدہ نے بتایا کہ میرے بیٹے پر چوری کے شبہ میں ملزمان نے اپنی عدالت لگا کر تشدد کیا جبکہ ملزمان جنسی زیادتی کیلئے کہتے رہے۔ اعلی حکام سے اپیل ہے کہ مجھے انصاف دیا جائے۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی میاں چنوں ملک عدنان خورشید نے  بتایا کہ متاثرہ فریق کی درخواست کے مطابق ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن