جبر(نامہ نگار)سیاسی وسماجی شخصیت راجہ صابر حسین صدیقی نے اپنے ایک بیان میںکہا ہے کہ تبدیلی کے مزے شروع ،آٹا اور چینی کے اصول کے لیے یوٹیلٹی سٹوروں پر قطاریں لگنا شروع ہو گئیں ،غر یب عوام اشیاء خردونوش بازار سے مہنگے داموں خر یدنے پر مجبور ،مہنگائی سے غریب طبقہ سمیت درمیانہ طبقہ بھی شدید متاثر چیک اینڈ بیلنس کا کوئی انتظام نہیں ،انتظامیہ خاموش تماشائی نظر آنے لگی حالیہ مہنگائی سے غریب فاقوں پرمجبور ہو گئے آٹا ،چینی ،گھی،دالیں ،ٹماٹر ،سبزیاں سمیت اشیاء خردو نو ش کی قیمتیں آسمانوں سے بات کرنے لگیں انہو ںنے کہا حکو مت اپوزیشن کے ہاتھوں بوکھلاہٹ کا شکار ہے عوام کا کو ئی پرسان حا ل نہیں ،انہوںنے مزید کہا تبدیلی کے دعوئو ے دار اب منہ چھپاتے پھر رہے ہیں وہ وقت دور نہیں جب عوام حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلے گی ۔