لاہور (نیوز رپورٹر) تحریک پاکستان کے ممتاز رہنما‘ سٹوڈنٹس لیڈر اور بانی نوائے وقت حمید نظامی کی برسی آج منائی جائے گی۔ پاکستان کی صحافت کے درخشندہ ستارے حمید نظامی نے نوائے وقت کی بنیاد رکھی اور مسلمانوں کی آزادی کی تحریک میں نوائے وقت کا کلیدی کردار رہا اور قائداعظم محمد علی جناح سمیت تحریک پاکستان کے ممتاز رہنماؤں کی تقریروں، جلسوں اور کارنر میٹنگز کو نوائے وقت نے نمایاں شائع کیا۔ حمید نظامی نے نوائے وقت کے ذریعے پاکستان کی تحریک کو ایک مشن کے طور پر لیا اور مسلمانوں کا نکتہ نظر اپنی تحریروں کے ذریعے قارئین تک پہنچایا۔ حمید نظامی کا پاکستان کی آزادی کی تحریک میں نمایاں کردار ہمیشہ زندہ رہے گا۔ حمید نظامی نے نوائے وقت کی بنیاد رکھی اور اس بنیاد کو مضبوط ادارہ بنانے کا ذمہ ان کے بعد مجید نظامی نے اٹھایا اور حمید نظامی کے مشن کو آگے بڑھایا۔ حمید نظامی اور مجید نظامی کے بعد انکے مشن کو رمیزہ مجید نظامی لے کر چل رہی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ روزنامہ نوائے وقت 23 مارچ 1940 سے لے کر آج تک نظریہ پاکستان کا محافظ، کشمیریوں کی آزادی کا علمبردار اور پاکستانیوں کی سوچ کی ترجمانی کا نظریاتی اخبار ہے۔
بانی نوائے وقت حمید نظامی کی برسی آج منائی جائیگی
Feb 25, 2021