اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا ان دنوں متحدہ عرب امارات کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ اس دوران انہوں نے امارات کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل حماد محمد تہانی آل رمیتھی سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا نے متحدہ عرب امارات کی تینوں مسلح افواج کے تینوں سربراہاں سے الگ الگ بھی ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، سلامتی، انسداد دہشت گردی، اور افغانستان وکشمیر کے حوالوں سمیت علاقائی صورتحال پر بھی زیر غور آئی۔ طرفین نے دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعاون اور تعلقات کی سطح بڑھانے اور گہرے سٹرٹیجک تعلقات قائم کرنے کے معاملہ پر بھی تبادلہ خیالات کیا۔ جنرل ندیم رضا نے انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزیبیشن کانفرنس اور میری ٹائم سکیورٹی ایگزیبیشن کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے ان نمائشوں میں پاکستانی سٹالز اور پاکستان بحریہ کے جہازوں کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے پاکستانی ادارون کی طرف سے ان سٹالز میں پاکستان کی مصنوعات کو علامی سطح پر متعارف کرانے کی کاوشوں کی تعریف کی۔