پنجاب ایگزامینیشن کمشن نے 3سے6مئی تک اسسمنٹ ٹیسٹ کا اعلان کر دیا  

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) پنجاب ایگزامی نیشن کمیشن نے تین سے چھ مئی تک اسسمنٹ ٹیسٹ کا اعلان کردیا۔ اس سلسلے میں جاری مراسلے کے  مطابق پنجاب ایگزمینیشن کمیشن سکولوں میں لارج سکیل اسسمنٹ ٹیسٹ لے گا۔ لارج سکیل اسسمنٹ ٹیسٹ صرف پانچویں اور آٹھویں جماعت کا ہوگا۔ لارج سکیل اسسمنٹ ٹیسٹ 3 مئی سے 6 مئی تک پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر لیا جائے گا۔ آئٹم بنک پیپرز کی تیاری 7 مئی تک مکمل کی جائے گی۔ سکول بیسڈ امتحان 18 مئی سے لیا جائے گا۔ سکول بیسڈ امتحان میں پہلی سے پانچویں جماعت کے پیپرز ہوں گے۔ سکول بیسڈ امتحان 31 مئی تک جاری رہے گا۔ امتحانات کے نتائج اور رزلٹ کارڈ 10 جون کو جاری ہونگے۔ پیک حکام نے پیپرز کا شیڈول تمام اتھارٹیز کو جاری کردیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...