لودھراں‘ دنیا پور (نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کل 26 فروری بروز جمعہ 12 بجے دن لودھراں سے مہنگائی مارچ کی قیادت کریں گے تفصیل کے مطابق جماعت اسلامی شعبہ نشر و اشاعت کے انچارج رانا ظہور احمد نے پریس ریلیز میں کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق موجودہ مہنگائی کے طوفان کے خلاف مہنگائی مارچ کا آغاز لودھراں سے کر رہے ہیں سراج الحق کل 26 فروری بروز جمعہ 12 بجے دن دفتر جماعت اسلامی لودھراں سے مہنگائی مارچ کے خلاف مہنگائی مارچ کی قیادت کریں گے اور بہاولپور میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے مہنگائی مارچ میں جماعت اسلامی کے کارکنان شہریوں تاجروں وکلاء کثیر تعداد میں شریک ہوں گے۔
سینیٹر سراج الحق کل لودھراں میں مہنگائی مارچ کی قیادت کرینگے
Feb 25, 2021