غیر قانونی پارکنگ کرنیوالی ویگنوں  اور بغیر ترپال لوڈ لے جانیوالی  ٹریکٹر ٹرالیوں کیخلاف کارروائی شروع  

ملتان (سپیشل رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر شہر میں غیر قانونی پارکنگ میں ملوث  ویگنوں اور ترپال کے بغیر لوڈ لے جانیوالی ٹریکٹر ٹرالیوں کے خلاف کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔شہر میں مختلف پوائنٹس سے چوری چھپے سواریاں بٹھانے والی17 ویگنوں کو تھانے میں بند کردیا گیا۔انتظامیہ کو میڈیا کے ذریعے شہر کے مختلف علاقوں سے ویگنوں میں پسنجر بٹھانے کی شکایت ملی تھی۔سڑکوں پر رواں دواں ترپال سے لوڈ ڈھانپنے کی پابندی نہ کرنیوالی ٹریکٹر ٹرالیوں کے خلاف بھی کاروائی شروع کر دی گئی۔ترپال کے بغیر ریت، مٹی،اینٹیں، بجری اور سیمنٹ سے لوڈ9 ٹریکٹر ٹرالیوں کو بند کر دیا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن