اسلام آباد (نامہ نگار) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے کہا ہے کہ جہاں جیتے وہاں گھس کر مارنے کی بھڑکیں جہاں ہار وہاں دھاندلی کا رونا کیلبری کوئین کی منافقت ہے۔ مریم نوازکے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ایک بیان میں شہبازگل نے کہا کہ لسانیت کی بنیاد پر تفریق ن لیگ کی گھٹیا سیاست کی بنیاد ہے۔ مریم کے پاپا علاج کے نام پر فرار اور اشتہاری ہیں۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ کیلبری کوئین کی تقریرکبھی خوشی کبھی غم کا بہترین امتزاج تھی۔ جیت کی بھڑکیں اور دھاندلی کا رونا ایک ساتھ جاری ہے۔