ایکٹیو ٹیکس پئیرز لسٹ یکم مارچ 2021 کو جاری کر دی جائیگی، ایف بی آر

اسلا آباد (نمائندہ خصوصی)فیڈرل بورڈ آف ریوینیو انکم ٹیکس قوانین 2002 کے رول 81 بی کے تحت یکم مارچ 2021 کو ٹیکس سال 2020 کی ایکٹیو ٹیکس پئیرز لسٹ جاری کر دے گا۔ اس وقت ٹیکس سال 2019 کیلئے داخل کئے گئے انکم ٹیکس گوشواروں پر مبنی اے ٹی ایل جاری شدہ ہے۔  ایکٹیو ٹیکس پئیر لسٹ گزشتہ ٹیکس سال کے انکم ٹیکس ریٹرن فا ئلرز کا آن لائن مرکزی ریکارڈ ہے۔اے ٹی ایل ہر مالی سال کی یکم مارچ کو جاری کی جاتی ہے اور اگلے مالی سال کے ماہ فروری کی آخری تاریخ تک اس کی معیا د رہتی ہے۔اے ٹی ایل پر شامل افراد بہت سے فوئد حاصل کرتے ہیں۔ وہ افراد جو اے ٹی ایل میں شامل ہیں وہ کیش نکلواتے وقت ودہولڈنگ ٹیکس ادائیگی سے مبرا ہیں۔ اس کے علاوہ دوسری بینکنگ ٹرانزیکشنز اور تعلیی اداروں کو فیس کی ادائیگی پر ودہولڈنگ ٹیکس کی بھی چھوٹ ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن