اپوزیشن نہیں چاہتی کہ اوپن بیلٹ سے انتخابات ہوں،سینیٹر فیصل جاوید

Feb 25, 2021

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سینیٹر فیصل جاوید کا کہناہے کہ پی ڈی ایم کا دھندہ ہی لوگوں کو پیسے سے خریدنا ہے جب شفافیت آئے گی تب ہی عام لوگ آگے آئیں گے۔ سینیٹر فیصل جاوید کا سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہنا ہے کہ حکومت نے سپریم کورٹ سے سینیٹ انتخابات سے متعلق رائے طلب کر رکھی ہے اپوزیشن نہیں چاہتی کہ اوپن بیلٹ سے انتخابات ہوں۔اپوزیشن نے ہماری ترمیم کو مسترد کر دیابعد میں حکومت نے آرڈنینس لانے کا فیصلہ کیا اب کیس مکمل ہونے پر اٹارنی جنرل جواب الجواب دیں گے ہر سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ ہوتی رہی ہے ۔پی ڈی ایم کا دھندہ ہی لوگوں کو پیسے سے خریدنا ہے جب شفافیت آئے گی تب ہی عام لوگ آگے آئیں گے ۔عمران خان چاہتے ہیں کرپشن کا خاتمہ ہو۔اپوزیشن چاہتی ہے کرپشن کے راستے بند نہ ہوں۔ نیب آرڈنینس میں اپوزیشن نے جو سفارشات دی ہیں وہ کرپشن کے حق میں ہیں۔

مزیدخبریں