اسلام آباد(نا مہ نگار)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا 23فروری کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ کا نوٹس۔اسپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت پر پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی فہیم خان کو لیٹر جاری کر دیا گیا ۔23فروری کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں فہیم خان کی طرف سے بدمزگی کے واقعہ پر لیٹر جاری کیا گیا۔ رکن قومی اسمبلی کو اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے قاعدہ 21کے تحت لیٹر جاری کیا گیا ہے۔اسپیکر اسد قیصرنے کہا ہے کہ ایوان کے تقدس کو کسی صورت پامال نہیں ہونے دیا جائے گا،ایوان کا ماحول خراب کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، اانہوں نے کہا کہ قطع نظر کہ ممبران کا تعلق حزب اقتدار سے ہے یا حزب اختلاف سے،اجلاس میں بدمزگی پیدا کرنے والے ممبران کے خلاف کارروائی ہر صورت میں عمل میں لائی جاے گی۔