وفاقی وزیر عمرایوب کا فیکٹری ملازمین کے بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ 

Feb 25, 2021

ہری پور  (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی، پٹرولیم و قدرتی وسائل عمر ایوب خان کے کوآرڈینیٹر ساجد خان نے حطار کی نجی سیمنٹ فیکٹری کے ملازمت سے نکالے گئے ملازمین سے اظہار یکجہتی اور ان کے مطالبات سننے کیلئے بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ کیا اور انہیں قانون کے مطابق مدد کی یقین دہانی کرائی،اس موقع پرسابق ناظم سریا جاوید خان، قمر حیات و دیگر عمائدین علاقہ بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر عمر ایوب خان مذکورہ مسئلہ کے حل کیلئے خصوصی توجہ دے رہے ہیں جن کی بدولت ہڑتالی کیمپ کے نمائندگان نے ڈپٹی کمشنر ہری پور سے ملاقات کی  جس کے بعد ضلعی افسران، فیکٹری ایڈمنسٹریشن اور متاثرہ ورکرز کے نمائندگان کے مابین اہم میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا۔

مزیدخبریں