کراچی (وقائع نگار) اہلسنت والجماعت کے رہنماء مولانااورنگزیب فاروقی کیخلاف سرکارکی مدعیت میں انسداد دہشتگردی کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا،مقدمے میںکہاگیاہے کہ انہوں نے بغیر بتائے شہر کیوں چھوڑا ؟مولانا اورنگزیب فاروقی کے خلاف شاہ لطیف تھانے میں مقدمہ درج کرلیاگیاہے اورمقدمے میں انسداد دہشتگردی کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہیں ،مقدمہ سرکار مدعیت میں درج کیا گیا ،اہلسنت والجماعت کے رہنماء مولانا اورنگزیب فاروقی کانام فورتھ شیڈول کی فہرست میں شامل ہیں اور علاقہ پولیس کو انفارم کیے بغیروہ شہر نہیں چھوڑ سکتے۔