ننکانہ:طالبات کیلئے2روزہ ـ" فائر سیفٹی اوربیسک لائف سپورٹس اورینٹیشن  تربیتی ورکشاپـ"کاانعقاد

Feb 25, 2021

ننکانہ صاحب(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ننکانہ محمد اکرم پنوار اورگورنمنٹ گورونانک گرلزڈگری کالج ننکانہ کی پرنسپل ڈاکٹر نگہت خورشید کے باہمی اشتراک سے پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122کی جانب سے گورنمنٹ گورونانک گرلزڈگری کالج ننکانہ کی طالبات کیلئے2روزہ ـ" فائر سیفٹی اوربیسک لائف سپورٹس اورینٹیشن تربیتی ورکشاپـ"کااہتمام کیا گیاجس میں میڈیا فوکل پرسن میڈیکل انسٹرکٹرعلی اکبر اورعرفان منظور نے شرکاء کو آگ سے بچائو، آ گ لگنے کی صورت میں کئے جانے والے اقدامات اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تفصیلی لیکچرز دئیے ۔ورکشاپ کے اختتام پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کالج ہذا کی پرنسپل ڈاکٹر نگہت خورشید کے ہمراہ کامیاب طالبات میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے ۔

مزیدخبریں