سوئٹزرلینڈ نے روسی ویکسین کو برطانوی ادویات ساز کمپنی آسٹرازینیکا ویکسین سے زیادہ موثر اور فائدہ مند قرار دے دیاہے ،ویکسین سے متعلق سوئس نیو زورچر زیتونگ کے مواد کے مصنفین کا کہنا ہے کہ روس کی تیار کردہ سپوتنک وی ویکسین آسٹرازینیکا ویکسین سے زیادہ بہتر اور موثو ہے، جس میں بونٹیک/فائزر اور موڈرنہ جیسی ویکسین سے ملتے جلتے فوائد ہیں،سوئٹزرلینڈ کے نیوزورچر زیتونگ کی جانب سے اڈینو وائرس پلیٹ فارم کی بنیاد پر ایک اہم ویکسین قرار دیا ہے۔ کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا کو پھیلے ہوئے ایک سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن ویکسین کا اب تک کوئی مستقل حل سامنے نہیں آسکا، کچھ ممالک نے ویکسین تیار کی ہے جس میں روس، امریکا اور برطانیہ ہے،تاہم ان ممالک کی تیار کردہ ویکسین کو مکمل طور پر محفوظ نہیں سمجھا جارہا البتہ کرونا سے نجات کےلیے ویکسین کا ہنگامی استعمال شروع ہوگیا ہے، اور اس کی دستیابی کو دیکھتے ہوئے کہا کہ سپوتنک کی فی خوراک قیمت محض 10امریکی ڈالر ہے لہذا روسی ویکسین اب تک سب سے کامیاب ویکسین ہے۔
سوئٹزرلینڈ ،روسی ویکسین برطانوی آسٹرازینیکا ویکسین سے زیادہ موثر اور فائدہ مند قرار
Feb 25, 2021 | 18:18