انڈونیشیا، سونے کی کان میں لینڈسلائیڈنگ،کم ازکم 5مزدورہلاک، 70لاپتہ 

انڈونیشیا کے صوبہ وسطی سولاویسی میں سونے کی کان میں بدھ کی سہ پہر لینڈسلائیڈنگ کے بعد5لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ تقریبا70افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔آفات میں انتظامات کرنے والی صوبائی ایجنسی کے سربراہ داتو پاموسو تومبولوتوتو نے وقوعہ سے شِنہوا کو فون پر بتایا کہ کئی دن تک موسلادھار بارش کے باعث ضلع پاریگی کے گاﺅں بورانگا میں سونے کی روایتی کان کی سرنگ میں لینڈسلائیڈنگ ہوئی۔پاموسو نے کہاکہ ہم نے 5لاشیں نکال لی ہیں اور خاندانوں کے ارکان سے لاپتہ افراد بارے رپورٹس حاصل کی ہیں،یہ کل تعداد70ہے،ان میں سے متعدد زیرزمین دبے ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ متاثرین کی تلاش اور بچانے کیلئے امدادی کام بدھ سے جاری ہے، موقع پر کھدائی کرنے والی مشین اور دیگر آلات نصب کردیئے گئے ہیں۔عہدیدار نے کہاکہ رضاکاروں کے ساتھ فوجی، پولیس، مقامی تلاش وامدادی دفتر اور آفات میں انتظامات کرنے والی ایجنسی کے اہلکارتلاش اور امدادی کام میں مصروف ہیں۔

ای پیپر دی نیشن