گلوکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے پر گلوکارہ میشا شفیع ، اداکارہ عفت عمر سمیت 8 ملزمان کو پیش ہونے کا حکم

Feb 25, 2021 | 21:10

اپنے نامہ نگار سے

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) عدالت نے گلوکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے پر گلوکارہ میشا شفیع ، اداکارہ عفت عمر سمیت 8 ملزمان کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ لاہور کچہری میں گلوکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے کیس کی سماعت ، جس میں عدالت کی جانب سے میشا شفیع اور عفت عمر سمیت 8 ملزمان کو پیش ہونے کا حکم دے دیا ، دوران سماعت ایف آئی اے نے بتایا کہ گلوکارہ میشا شفیع ، اداکارہ عفت عمر سمیت 8 ملزمان کی جانب سے گلوکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی تاہم ملزمان اپنی صفائی میں ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہے۔ایف آئی اے کی جانب سے جواب جمع کروائے جانے کے بعد عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع ، اداکرہ عفت عمر سمیت 8 ملزمان کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 11مارچ تک ملتوی کردی۔ 

مزیدخبریں