خواتین کے حقوق کے تحفظ اور ورکنگ ویمن کو سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں : آشفہ ریاض

صوبائی وزیر ترقی نسواں پنجاب آشفہ ریاض نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر خواتین کے حقوق کے تحفظ اور ورکنگ ویمن کو سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں ورکنگ ویمن ہوسٹل اتھارٹی قائم کر کے ورکنگ ویمن کیلئے محفوظ رہائش گاہیں فراہم کی جائیں گی جہاں دور جدید کی سہولیات میسرہوں گی. وراثتی جائیداد کے تحفظ اور جنسی ہراسگی کے واقعات روکنے کیلئے قانون پر عملدرآمد کرایا جائے گا. انہوں نے ان خیالات کااظہار ویمن ڈویلپمنٹ، دختران پاکستان اور غازی یونیورسٹی کے اشتراک سے تحصیل کونسل میں منعقدہ سیمینار سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر انہوں نے مقابلوں کی پوزیشن ہولڈرز میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر،ایم پی اے و کوآرڈینیٹر ساؤتھ پنجاب دختران پاکستان ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ،وائس چانسلر غازی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل،سلطان خان کے علاوہ غازی یونیورسٹی کے اساتذہ اورطلبہ شریک تھے.صوبائی وزیر ویمن ڈویلپمنٹ پنجاب  آشفہ ریاض نے مزید کہا کہ حقوق نسواں کے تحفظ اور آگاہی کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔ورکنگ ویمن ہاسٹل کیلئے اتھارٹی بنانے جارہے ہیں جس کی زیر نگرانی محفوظ رہائش گاہیں دے کر بہترین سہولیات فراہم کریں گے.انہوں نے کہا کہ دختران پاکستان کے پلیٹ فارم سے حقوق نسواں کی آگاہی اور تحفظ کیلئے جدوجہد شروع کردی ہے۔دو روزہ تربیتی ورکشاپ میں قومی بیانیہ سے متعلق بات کرتے ہو? کہا کہ دختران پاکستان کسی سے کم نہیں ہیں.صوبائی وزیر ویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض نے کہا کہ دختران پاکستان کی سفیر بن کر نکلیں۔علم اس وقت تک مکمل نہیں جب تک باعمل نہیں کرلیتے۔بیٹی کی اہمیت منوانے کیلئے مزید محنت کرنا ہوگی۔ وائس چانسلر غازی یونیورسٹی پروفیسر محمد طفیل نے کہا کہ معاشرتی ترقی میں خواتین بالخصوص ماں کا کردار نہایت اہم ہے ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ دختران پاکستان اور عورت کی اہمیت مثبت جدوجہد سے منوائیں گے۔ سیمینار میں نظامت کے فرائض ڈاکٹر راشدہ قاضی نے انجام دئیے اس موقع پرکالجز اور یونیورسٹی کے مابین''عورت کسی سے کم نہیں ''کے موضوع پر مباحثے کے مقابلے کروائے گئے ۔

ای پیپر دی نیشن