دورہ روس :صنعتی شعبہ کا تعاون  بڑھے گا،ڈائریکٹر پاسڈیک

Feb 25, 2022

لاہور(کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ روس سے تجارت کو فروغ دینے کیساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔ انہوںنے روس کیساتھ تعلقات بڑھانے کیلئے کابینہ کی صنعتی شعبے میں فریم ورک معاہدہ کرنے کی منظوری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ صنعتی شعبہ میں فریم ورک معاہدے سے پاکستان روس میں صنعتی شعبہ میں تعاون مزید بڑھے گا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان روس سٹریم گیس لائن منصوبہ کی تکمیل سے ملک میں گیس کی قلت کا خاتمہ اور صنعتی شعبہ کو مسلسل گیس کی فراہمی سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا ۔ ملک خوشحالی و ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

مزیدخبریں