اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار نے کہا ہے کہ ملک میں لارج سکیل مینوفیکچرنگ کی نمو تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہے۔اس سال اس شعبہ میں نمو کی شرح 12.2 فیصدرہی،گزشتہ حکومتوں کی بے ربط پالیسیوں کی وجہ سے ملکی صنعتی پیداوار مشکل کا شکار رہی ہے وہ انڈسٹریل پالیسی پر منعقدہ ورکشاپ میں خطا ب کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ہم ملکی معیشت میں ڈومیسٹک فائنل ڈیمانڈ (ڈی ایف ڈی)کے کردار کو سراہتے ہیں،ملک میں ایل ایس ایم گروتھ اس سال 12.2 کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہے ۔ خسرو بختیار نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے کاروبار کے فروغ کیلئے نیشنل ایس ایم ای پالیسی متعارف کروائی، آٹو پالیسی کی بدولت آٹو پارٹس کی لوکل پیداوار 45 فیصد تک پہنچ گئی ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کا جی ڈی پی میں صنعتی پیداوار کا حصہ محض حصہ 14 فیصد ہے، بڑھتی ہوئی آبادی کے لحاظ سے صنعتی پیداوار کی شرح نمو 25 فیصد ہونی چاہیے،صنعتی ترقی سے ہی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جا سکیں گے، خسرو بختیار نے کہا کہ پالیسی میں درآمدی اشیا کی متبادل پروڈکشن اور برآمداتی صنعتوں کا فروغ اہم عنصر ہو گا۔
رج سکیل مینوفیکچرنگ کی نمو تاریخی سطح پر پہنچ گئی : خسرو بختیار
Feb 25, 2022