ایشین باکسنگ چیمپیئن شپ میں شعیب رشید کی کارکردگی قابل فخر ہے‘اختر عنایت بھرگڑی

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) پاکستان خصوصا کراچی مین باکسنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کئے جائیں اس بات کا اظہار سیکریٹری اسپورٹس اینڈ امور نوجوانان اختر عنایت بھرگڑی نے باکسر شعیب رشید سے ایک ملاقات میں کیا اس موقع سندھ اولمپک ایسو سی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت‘ سینئر نائب صدر پاکستان باکسنگ فیڈریشن اصغر بلوچ‘ نائب صدر عابد بروہی‘ عبدالرزاق سیکریٹری سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن بھی موجود تھے‘ سیکریٹری اسپورٹس اختر عنایت بھرگڑی نے مزید کہا کہ یہ بارے ہمارے لئے باعث فخر ہے کہ17سال قبل ایشین باکسنگ چیمپیئن شپ مین پاکستان نے برانز میڈل جیتاتھا اور اب شعیب رشید نے یہ اعزاز حاصصل کرکے ملک کا نام روشن کیا ہے اصغر بلوچ نے سیکریٹری اسپورٹس کو شعیب رشید کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا انہوں نے باکسر شعیب رشید کو تلقین کی کہ اپنی ٹریننگ جاری رکھیں تاکہ پر فارمنس میں مزید بہتری آئے‘ آخر میں اختر عنایت بھرگڑی نے باکسر شعیب رشید کو سندھ کی روائتی سندھی اجرک اور ٹوپی کا تحفہ پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن