کیف(آئی این پی) یوکرین کے مختلف سرکاری محکموں اور بنکوں کی ویب سائٹس پرسائبرحملے کئے گئے۔ یوکرین کے محکمہ خارجہ سمیت دیگر سرکاری اداروں کی ویب سائٹس پرسائبرحملوں کے باعث ویب سائٹس بند ہوگئیں ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے ڈیجٹل ٹرانسفارمیشن کے وزیرکے مطابق بینکوں کے سسٹمز پرسائبرحملوں سے لین دین کا نظام متاثرہوا ہے۔یوکرین کے حکام کا کہنا ہے کہ سائبرحملوں سے متاثر ویب سائٹس کوبحال کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔